ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ،فی الحال بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات

ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ،فی الحال بارش کا امکان نہیں،محکمہ موسمیات
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے شہر میں سردی کی شدت بڑھ گئی،ہوا میں نمی کا تناسب 99فیصد ریکارڈ،شہر کا موجودہ درجہ حرارت 6ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

 شہر میں سردی میں مزید شدت کا سلسلہ جاری ، موسم میں خنکی بھی برقرار، درجہ حرارت واضح کمی کے ساتھ چھ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ماہرین نے ہدایت  کی ہے کہ  سردی بڑھنے کے باعث نمونیا جیسی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں شہری خود کو اس سخت سردی سے بچائیں۔ جنوری کے مہینے میں سردی اس وجہ سے بھی شدید ہوتی ہے  کیونکہ دھند اور پھر سموگ کے باعث سورج غائب رہتا  ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 99فیصد ریکارڈ کیاگیا،آئندہ 24گھنٹوں میں بارش کا بھی کوئی امکان نہیں۔شہر میں ائیر کوالٹی انڈیکس کی مجموعی شرح 208ریکارڈ کی گئی۔