ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان سے ماہانہ اوسط 60 سے 70 کروڑ ڈالرز افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف  

Dollar ,sumgling,Afghanistan from Pakistan,City42
کیپشن: Dollar,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سے ماہانہ اوسط 60 سے 70 کروڑ ڈالرز افغانستان سمگل ہونے کا انکشاف ہوا ہے، حکومت نے رپورٹ تیار کرلی، اورمعاملہ افغانستان کے ساتھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 ذرائع کے مطابق ڈالرز یو اے ای اور ترکی میں ایل سیز کھولنے کیلئے استعمال ہوتے ہیں ،افغانستان کو چینی،ٹائرز، موبائل فونز،تیل اوردیگر قیمتوں چیزوں کی سمگلنگ ہوتی ہے ،سمگل شدہ چیزیں پاکستان کو ری ایکسپورٹ ہوتی ہیں ۔

 ذرائع کاکہناہے کہ ٹرانزٹ ٹریڈ روٹس پرسمگلنگ سے پاکستان کو ریونیو میں نقصان اٹھانا پڑتا ہے ،سمگلنگ سے ملکی معیشت،زرمبادلہ ذخائراورکرنسی پر دباؤ آتا ہے ۔

  واضح رہے کہ ملک میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 5 پیسے اضافہ ہوا ہے۔ انٹربینک میں کاروبار  کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 93 پیسے کا ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر ڈالر 227 روپے 88 پیسے کا تھا۔

علاوہ ازیں اوپن مارکیٹ میں ڈالر  ایک روپیہ مہنگا ہوا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 238 روپے کا ہے۔