ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہری نئی مشکل میں پھنس گئے

Flour shortage,City42
کیپشن: Flour bags,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)شہر میں آٹے کی سپلائی بہتر ہونے کے حکومتی دعوےلیکن تاحال لاہور شہر کے گلی محلوں کی دکانوں پر اب بھی سستا آٹا نہ پہنچ سکا ،گلی محلوں،آبادیوں ،کالونیوں کے مکین اب بھی ٹرکوں اور یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر قطاروں میں لگنے پر مجبورہیں ۔

شہر میں آٹے کی سپلائی بہتر ہونے کے حکومتی دعوے مگر زمینی حقائق اس سے یکسر مختلف ہیں۔ اب بھی شہر کے گلی محلوں اور کالونیوں میں واقع کریانہ شاپس پر آٹے کی سپلائی نہیں پہنچ سکی ۔لاہور میں روزانہ 10 کلو آٹے کے 4 لاکھ 23 ہزار 850 تھیلے دیئے جارہے ہیں۔ فلورز ملز مالکان کے مطابق لاہور شہر میں آٹے کے تھیلوں کی کل مانگ ساڑھے چار سے پونے پانچ لاکھ تھیلے روزانہ ہیں ۔
لاہور میں روزانہ کی بنیاد پر 10 کلو آٹے کے تقریبًا 50 ہزار تھیلوں کے شارٹ فال کا سامنا ہے ۔اسی وجہ سے لاہور شہر کے گلی محلوں کی دکانوں پر آٹا دستیاب نہیں ۔فلورز ملز مالکان کہتے ہیں کہ گلی کوچوں کے دکانداروں تک آٹا پہنچنے میں مزید ایک ہفتہ لگے گا۔صارفین اس تمام تر صورتحال سے سٹپٹا گئے ہیں ۔
شہریوں نے کہا کہ حکومت دعووں تک محدود نہ رہے بلکہ اس بحران کے خاتمے کیلئے میدان میں آئے اور گلی محلے کی دکانوں میں چیکنگ کرے ۔