سوئی ناردرن گیس کمپنی کا عوام پر ایک اور بو جھ ڈالنے کا فیصلہ

sui gas
کیپشن: sui gas
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: سوئی ناردرن گیس کمپنی کا "گیس بچاؤ مہم" میں صارفین پر اضافی  بوجھ ڈالنے کا فیصلہ کر لیا ۔  

کمپنی صارفین کے گیزرز میں "کونیکل بیفل" لگانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کر دیا ۔کونیکل بیفل لگوانے کے لئے صارفین کو 2600 روپے کی اضافی ادائیگی کرنا ہو گی ۔سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کونیکل بیفل کو کنٹریکٹ کا حصہ بنانے کی درخواست دائر کر دی ہے۔ 

پہلے سے نصب گیزرز میں بیفل لگا کر بلوں میں اضافی قیمت وصول کی جائیگی ۔ معاہدے میں کونیکل بیفل کی قیمت ڈیمانڈ نوٹس میں وصول کرنے کی درخواست  کر دی گئی، جبکہ اوگرا کی جانب سے منظوری سے کونیکل بیفل کی قیمت ریمانڈ نوٹسز میں وصول کی جائیگی ۔ 

گیزرز میں کونیکل بیفل لگنے سے پانی کو زیادہ دیر تک گرم رکھا جا سکے گا۔سوئی گیس کی بچت کے لئے گیزرز میں کونیکل بیفل لگانے کا منصوبہ چھ سال قبل شروع ہوا تھا ۔ایس این جی پی ایل منصوبہ کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ناکام ٹھہری جس کے بعد معاہدے کا حصہ بنا کر اضافی بوجھ ڈالنے کی درخواست دی گئی۔