شہر کے مختلف مقامات پربارش کا سلسلہ شروع

rain
کیپشن: rain
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ہوشیار خبردار ، سردی ابھی آئی نہیں بلکہ ابھی تو آنی ہے لاہور کے مختلف مقامات پر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

لاہور شہر میں مغربی ہواوں نے رنگ دکھانا شروع کر دیے۔لاہور کے مختلف مقامات پر رم جھم کا سلسلہ شروع ہو گیا .مطلع ابر آلود ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے موسم مزید سرد ہو گیا .مال روڈ ،پنجاب اسمبلی کے اطراف میں بوندا باندی شروع ہو گئی ۔ٹریفک حکام کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے اجتناب کی تاکید کر دی گئی ۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے شہر میں بدھ سے بارشوں کا سسٹم داخل ہونے کی پیشگوئی کی تھی ، جس کے بعد لاہور میں سردی کے اصل رنگ دیکھنے کو ملیں گے ۔ شہر میں دھند چھٹنے سے ماحول بہتر ہو گیا ہے، سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

شہر میں 11 سے 13 جنوری تک لاہور میں بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ آلودگی کے اعتبار سے لاہور پانچویں نمبر پرآ گیا ہے۔ شہر میں آلودگی کی مجموعی شرح 202ریکارڈ کی گئی۔