ویب ڈیسک : بھارت کی معروف اداکارہ اورڈانسر راکھی ساونت رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔
بگ باس کی امیدوار راکھی ساونت جو کہ خبروں میں ان رہنے کے فن سے خوب واقف ہیں۔ راکھی ساونت کی شادی کے حوالے سے انٹرنیٹ پر تصاویر وائرل ہو رہی ہیں کہ انہوں نے اپنے مسلمان بوائے فرینڈ عادل درانی سے خاموشی سے شادی کرلی ہے ۔ عادل اور راکھی کا میرج سرٹیفیکٹ جو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہا ہے اس میں ان کی شادی گذشتہ برس مئی میں ہوئی ۔
تاہم اب خبر سامنے آئی ہے کہ راکھی نے علی درانی سے کورٹ میرج کرلی ہے۔
View this post on Instagram
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ راکھی کی علی سے یہ دوسری شادی ہے، اس حوالے سے دونوں فریقین نے اب تک لب کشائی نہیں کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل راکھی نے 2020 کے جولائی میں برطانیہ میں مقیم بزنس مین رتیش سے پہلی شادی کی تھی جب کہ گزشتہ برس انہوں نے اپنی طلاق کا اعلان بھی کیا تھا جس کے بعد سے ان کے تعلقات علی درانی کے ساتھ تھے۔
View this post on Instagram
راکھی ساونت نے ایک دن قبل ہی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے روتے ہوئے کہا کہ وہ ٹوٹی ہوئی ہوں، سارے دکھ میرے نصیب میں کیوں ہیں ۔ اس پر ویڈیو بنانے والے نے سوال کیا کہ آخری مرتبہ بھی جب آپ بگ باس سے باہر آئیں تو اس وقت بھی آپکی والدہ بیمار تھی ۔ جس پر انہوں نے کہا کہ اس مرتبہ میری والدہ کو برین ٹیومر بتایا۔
View this post on Instagram