ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواب اسلم رئیسانی سمیت کئی اہم رہنما جے یو آئی میں شامل

Nawab Aslam Khan Raisani in JUI
کیپشن: Nawab Aslam Khan Raisani in JUI
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کی سیاست میں ہلچل، بلوچستان سے کئی اہم سیاسی رہنماؤں نے جے یو آئی میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا۔سابق وزیر اعلیٰ سمیت  تین سابق صوبائی وزراء اورمتعدد سیاسی شخصیات شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا فیصلہ کرلیا، سابق صوبائی وزرا سخی امان اللہ، غلام دستگیر بادینی اور سابق وزیرداخلہ ظفراللہ زہری نے بھی جےیوآئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ سیاسی رہنما میر پرویز بھی جےیوآئی میں شمولیت اختیار کریں گے۔

ذرائع کے مطابق شمیولیت کا باقاعدہ اعلان فروری میں مولانا فضل الرحمن کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer