غیر معیاری سلنڈرز سے انسانی جانوں کا ضیاع روکنے کیلئے وزیر اعلی کا اہم اقدام

CM Punjab
کیپشن: Usman Buzdar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)غیر معیاری سلنڈرز کے دھماکوں سے معصوم جانوں کے ضیاع کو روکنے کیلئے وزیر اعلی پنجاب کا اہم اقدام، قدرتی گیس کی شارٹیج کے باوجود عوام الناس کو ایل پی جی کنٹرول پرائس پر ملے گی،وزیر اعلی پنجاب نے چیف سیکرٹری، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت جاری کردی، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز غیرمعیاری سلنڈر بنانے اور بیچنے والوں کیخلاف کمیٹیاں تشکیل دے کر کارروائی کریں گے۔
  تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرز ، ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان کے ساتھ مل کر پرائس کنٹرول کمیٹیاں تشکیل دیں گے۔کمیٹیاں بلیک مارکیٹنگ کرنے والے ایل پی جی مافیا کیخلاف کاروائی کریں گی۔سول ڈیفنس پنجاب بھر میں ایل پی جی فراہم کرنے والوں کو سیفٹی سے متعلق ٹریننگ فراہم کریں گے۔

چیئرمین ایل پی جی ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کا کہنا تھا کہ ایل پی جی ایسوسی ایشن پاکستان ہر ضلع میں حکومت کیلئے رضاء کار کے طور پر کام کرے گی،ڈپٹی کمشنرز ایل پی جی سیل پوائنٹ کیلئے سیفٹی نکات جاری کریں گے،کمیٹیاں تشکیل دینے سے ایل پی جی سیل پوائنٹ پر پولیس کی بے جا مداخلت ختم ہوجائے گی ۔