مہنگائی کی چکی میں پستے شہریوں کے لئے بری خبر

Government unable to controle
کیپشن: Edibles price increased,
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)مہنگائی کی چکی میں پستے شہریوں کے لئے بری خبر،حکومت کو شہریوں پر رحم نہ آیا، مہنگائی کا ایک اور طوفان لے آئی۔

 تفصیلات کے مطابق سبزیوں کی قیمتیں بھی مزید بڑھا دی گئیں، دو دن میں ٹماٹر کے سرکاری ریٹ میں17، پیاز کی قیمت میں 20 روپے کلو تک اضافہ ہوگیا۔دکانداروں کی جانب سے منہ مانگے دام وصول کرنے کا سلسلہ جاری ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس سرکاری نرخ ناموں پر عمل کرانے میں ناکام ہو چکے جس کے باعث شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔
ایک طرف حکومت نے سبزیوں کے ریٹ میں ایک بار پھر اضافہ کردیا ہے، تو دوسری طرف دکانداروں نے سرکاری ریٹ سے زیادہ قیمتیں وصول کرنا شروع کردی ہیں، حکومت ریٹس کنٹرول کرنے میں بھی ناکام ہوگئی ہے، ٹماٹر کے سرکاری ریٹ میں 17 جبکہ پرچون ریٹ میں 30 روپے کلو کا اضافہ ہوگیا ہے۔

40 روپے میں بکنےوالا ٹماٹرمارکیٹ میں 80 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، پیاز 20 روپے کلو اضافہ کے بعد 50 روپے کلو تک فروخت ہونے لگا ہے،ریٹ میں اضافہ کے باعث شہری پریشانی سے دوچار ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کو سستے داموں اشیاء خورونوش فراہم کرنے میں بھی ناکام ہوچکی ہے،حکومت احساس پروگرام کی بجائے عوام کو اشیاء خورونوش پر سبسڈی فراہم کرے۔