عابد چودھری: آج صبح سویرے کاہنہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے کار پر فائرنگ کردی، فائرنگ کے نتیجے میں میاں، بیوی جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق ملزموں نے میاں بیوی کو قتل کرنے کے بعد بیٹے کا تعاقب کیا، امجد سلامت جان بچانے کے لیے دکان میں داخل ہوا اور شٹر نیچے کر دیا۔ مگر ملزموں نے اسے پھر بھی نہ بخشا اور پیچھا کرتے ہوئے دکان میں موجود بیٹے پر فائرنگ کردی۔
ملزموں نے مقتولین کے بیٹے پر 6 فائر کیے جس کے نتیجہ میں وہ زخمی ہوگیا۔ مقتولین کا بیٹا امجد گلی میں موجود مدرسے میں بہن کو چھوڑنے گیا تھا جہاں ملزم نے فائرنگ کردی جبکہ دونوں میاں بیوی کو مرکزی شاہراہ پر گاڑی میں بیٹھے قتل کیا گیا۔
لاہور کاہنہ میاں بیوی کے قتل کا واقعہ
— Naeem Malik (@Naeemmalik555) January 11, 2022
لاہور واقعہ کی سی سی ٹی وی ویڈیو منظر عام پر آگئی بیٹی اور بیٹا جان بھگا کر دکان کے اندر بھاگ گئے ملزمان نے دکان کے اندر گھس کر بہن بھائی پر فائرنگ کی فائرنگ سے ماں باپ باہر جبکہ بیٹا دکان کے اندر زخمی ہوا پولیس pic.twitter.com/DkmCMracKX