ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سات لاکھ واٹر میٹر لگانے کا کنٹریکٹ فائنل

 سات لاکھ واٹر میٹر لگانے کا کنٹریکٹ فائنل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت ساڑھے سات لاکھ واٹر میٹر لگانے کا کنٹریکٹ فائنل، چینی کمپنیاں 9 ارب 29 کروڑ 97 لاکھ روپے کی سرمایہ کاری کریں گی، پراجیکٹ میں واسا کا شیئر 2 ارب 13 کروڑ 89 لاکھ روپے ہوگا۔
واسا نے بارہ ارب روپے کی لاگت سے دو سال میں میٹر لگانے کے چینی کمپنیوں کے کنسورشیم کو آمادگی کا لیٹر جاری کردیا ہے، واسا کی جانب سے فائنل کئے گئے کنسورشیم میں وان یلنگ واٹر میٹرنگ، ژنگ سو ژنگ لینگ کمپنی، چائینہ انرجی انجنئیرنگ کمپنی شامل ہے۔ پی پی پی پراجیکٹ کے تحت چینی کمپنیاں لوکل اسمبلنگ پلانٹ لگانے کی پابند ہوں گی، چھ ماہ میں واٹر میٹرنگ کے لئے فیکٹری لگائی جائے گی۔

چینی کمپنیاں سپیشل پرپس کمپنی بنانے کی بھی پابند ہوں گی، پی پی پی موڈ میں سرمایہ کاری کی واپسی کا دورانیہ دس سال ہوگا، شہر میں واٹر میٹرنگ دو سال میں مکمل کردی جائے گی ۔ نجی کمپنی پانی کے میٹر لگانے اور بل وصولی میں لاگت وصول کرنے کیلئے بااختیار ہونگی۔