اومی کرون کی لہر کب ختم ہو گی؟۔ ماہرین نے بتا دیا

اومی کرون کی لہر کب ختم ہو گی؟۔ ماہرین نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : کورونا  کی پانچویں لہر نے دنیا بھر میں خوف پھیلا رکھا ہے،امریکی ماہرین نے امید ظاہر کی ہے کہ کورونا وائرس کے اومی کرون ویریئنٹ سے پیدا ہونے والی نئی وبائی لہر جلد ہی ختم ہوجائے گی۔

 جنوبی افریقہ اور برطانیہ کے اعداد و شمار کے مطابق اومی کرون سے متاثرہ افراد کی تعداد میں بہت تیزی سے اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن حالیہ چند دنوں میں اس ویریئنٹ کے متاثرین کی تعداد میں نمایاں طور پر کمی واقع ہوچکی ۔ وبائی امراض کے غیر ملکی پروفیسر نے ان اعداد و شمار کی روشنی میں پیش گوئی کی ہے کہ امریکا کی شمالی ریاستوں میں آئندہ مہینے کے دوران اومی کرون ویریئنٹ کی وجہ سے کورونا وبا کی لہر اپنے عروج کو پہنچے گی لیکن بہت تیزی سے ختم بھی ہوجائے گی۔

  طبّی ویب سائٹ ’’ہیلتھ لائن‘‘ پر حالیہ دنوں میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کا تعلق اگرچہ امریکا سے ہے لیکن کووِڈ 19 وبا کے عالمی رجحانات تقریباً ساری دنیا میں یکساں ہیں،لہذا امید کی جاسکتی ہے کہ دیگر ممالک میں بھی کورونا وبا کا تیز رفتار پھیلاؤ دیکھنے میں آئے گا جو صرف چند ہفتوں میں کم ہوجائے گا۔

 خیال رہے کہ ڈیلٹا کے مقابلے میں اومی کرون ویریئنٹ کئی گنا تیزی سے پھیلتا ہے لیکن اس کے اثرات کی شدت خاصی کم ہوتی ہے،یہی وجہ ہے کہ اب تک اومی کرون ویریئنٹ کے باعث ہسپتال میں داخل ہونے اور مرنے والوں کی شرح بہت کم ہے۔