سٹی 42: لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز کھل گئے، آج سے سکولوں میں طلباء کی سو فیصد حاضری مکمل،سکولوں میں نصابی سرگرمیوں کا بھی باقاعدہ کا آغاز ہوگیا۔
لاہور سمیت پنجاب بھر کے سرکاری و نجی سکولز موسم سرما کے بعد سرکاری ونجی سکولز باقاعدہ طور پر کھل گئے۔ تین روز چھٹیوں کے بعد سکولوں میں طلباواساتذہ کی سو فیصد حاضری مکمل ہوگئی۔ نجی و سرکاری سکولز میں چھٹیوں کے بعد سکول آنے پر طلبہ اور اساتذہ میں خوشی کی لہر۔ اساتذہ کا کہنا ہے کہ طلباء اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بہت خوش ہیں اور آج سے پڑھائی کا بھی مکمل آغاز ہوگیا ہے۔ طلبہ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے اساتذہ سے مل کر خوش ہیں، پڑھائی کا آغاز ہونے سے وہ اپنے سالانہ امتحانات کی اچھے طریقہ سے تیاری کرسکیں گے۔