سٹی 42: بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار بھارت کی معروف اداکاراؤں میں ہوتاہے جنہوں نے متعدد بالی وڈ فلموں سمیت ہالی وڈ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا کا شمار بھارت کی سب سے زیادہ معاوضہ لینے والی اداکاراؤں میں ہوتا ہے۔وہ 2000ء میں بھارت کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی مقابلہ حسن کی فاتح بھی رہ چکی ہیں۔38 سالہ اداکارہ نے حال ہی میں انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی 21 سال پرانی تصویر پوسٹ کی ہے ۔
تصویر کے کیپشن میں پریانکا نے بتایا ہے کہ ان کی17سال کی عمرکی تصویر ہے یعنی مس ورلڈ منتخب ہونے سے صرف ایک سال قبل کی۔دبلی پتلی پریانکا کی تصویر کو دیکھ کر مداح کافی حیران ہورہے ہیں اور ان کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جارہے ہیں۔
View this post on Instagram