ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ عثمان بزدار صفائی کے انتظامات سے ناخوش

وزیراعلیٰ عثمان بزدار صفائی کے انتظامات سے ناخوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس، شہر میں صفائی کیلئے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، کوڑا کرکٹ اٹھانے کیلئے نئے کنٹریکٹرز کے انتخاب کے حوالے سے امور پر بھی غور کیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے شہر میں صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوڑا کرکٹ اُٹھانے کے کام کو مزید تیز کیا جائے، انہوں نے خود بھی لاہور شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے، صفائی کے حوالے سے صورتحال تسلی بخش نہیں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور شہر میں کوڑا کرکٹ فوری طور پر اٹھایا جائے، پہلے ہی بہت تاخیر ہوچکی، اب مزید تاخیر کی گنجائش نہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ صفائی کے انتظامات کے حوالے سے کوتاہی برداشت نہیں کروں گا، لاہور پاکستان کا دل ہے، شہرکی صفائی کیلئے دن رات ایک کیاجائے، شہریوں کو صفائی کےحوالےسےشکایت نہیں ہونی چاہیئے۔ چیئرمین وایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی نے صفائی کیلئے کئے گئے انتظامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 25 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ میں سے 20 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا ہے، 5 ہزار ٹن کوڑا کرکٹ کو جلد کلیئر کر دیں گے۔ بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ نئے کنٹریکٹرز کے انتخاب تک عبوری صفائی پلان تیار کیا ہے۔