بلیک آؤٹ کے بعد عوام کو بجلی کے جھٹکے

بلیک آؤٹ کے بعد عوام کو بجلی کے جھٹکے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہد ندیم : وفاقی حکومت نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں ایک روپیہ چھ پیسے فی یونٹ کے حساب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔
 
تفصیلات کے مطابق نیپرا نے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ماہ اکتوبر میں انیس پیسے جبکہ نومبر میں ستتر پیسے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے، لیسکو کی جانب سے رواں ماہ کے بلوں میں اضافی قیمت پوسٹ کی جائیگی، لیسکو ریجن کے صارفین کو تین ارب بھہتر کروڑ روپے کی اضافی ادائیگی کرنا ہو گی۔

دوسری جانبلیسکو کی ڈیمانڈ چوبیس سو پچاس میگاواٹ تک پہنچ گئی ہے، نیشنل پاور کنٹرول سینٹر کی جانب سے فراہمی ایک ہزار پانچ سو میگاواٹ ہے، اس وقت لیسکو کو نو سو میگاواٹ کا شارٹ فال ہونے کی وجہ سے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ چھوٹی اور بڑی صنعت کو ایک بار پھر بجلی معطل کر دی گئی ہے۔گزشتہ شب انڈسٹری کو بجلی فراہم کی گئی تھی تاہم لوڈ بڑھنے کی وجہ سے انڈسٹریل سیکٹر کی بجلی معطل کی گئی ہے جبکہ مضافات کے علاقوں میں دو گھنٹے بعد ایک گھنٹہ کی لوڈشیڈنگ ہونے لگی ہے.

ادھر شہر کے مختلف علاقوں میں بھی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ہنجروال، بلوکی، حمزہ ٹاؤن، واہگہ، شاہدرہ، الحرم گارڈن، شادی پورہ، جوہر ٹاؤن، کوئنز روڈ، امین پارک، مصطفیٰ آباد، سگیاں، اکبری گیٹ، بیدیاں روڈ، شفیق آباد، گلبرگ اور جیابگا کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ جاری ہے۔

اسی طرح ماڈل ٹاؤن، ڈیفنس، شادمان، اقبال ایونیو، اتحادکالونی، فتح گڑھ، سنت نگر، جیل روڈ، گارڈن ٹاؤن، ٹھوکر نیازبیگ، مانگامنڈی، فیصل ٹاؤن، شہباز روڈ، داتانگر، ماڈل ٹاؤن، برکی اور انارکلی کے علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔  

Raja Sheroz Azhar

Article Writer