ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہوریوں نے ای چالان کو مذاق بنادیا

لاہوریوں نے ای چالان کو مذاق بنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: ای چالانز کی بھرمار لیکن شہریوں کے کان پر جوں تک نہ رینگی، گزشتہ سال کیے گئے ای چالانز میں 18 لاکھ سے زائد ای چالانز شہریوں کی جانب سے ادا نہ کیے گئے۔ سیف سٹیز اتھارٹی کے ٹریفک پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے باوجود بہتری نہ آسکی۔

ای چالانزکو شہریوں نے مذاق بنا لیا کیونکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پرگزشتہ سال کئے گئے ای چالانز میں 45 فیصد سے زائد ای چالانز شہریوں کی جانب سے ادا ہی نہ کئے گئے ہیں۔ گزشتہ سال 5 ٹریفک قوانین کی خلاف وزیوں پر 37 لاکھ سے زائد ای چالانز کئے گئے۔

18 لاکھ سے زائدای چالانز تاحال شہریوں کی جانب سے ادا نہ کئے گئے جبکہ 19 لاکھ سے زائد شہریوں نے بینکوں میں ای چالانز جمع کروائے۔ سیف سٹی حکام کا کہنا ہے کہ ای چالانز کی آگاہی اور ادائیگی کے لئے ایس ایم ایس سروس 3 ماہ پہلے شروع کی گئی تھی جس کے بعد ایس ایم ایس سروس اور ان لائن پیمنٹ کا سسٹم شروع کرنے کے بعد کافی بہتری آئی ہے۔

ای چالان نادہندگان کے خلاف کارروائیاں بھی شروع کردی گئی ہیں۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی ٹریفک پولیس کے ساتھ مشترکہ کارروائیوں کے باوجود بہتری نہ آسکی۔