ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی آئی کے ایم پی اے گرفتار

 پی ٹی آئی کے ایم پی اے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) ہری پورسے پی ٹی آئی کے ایم پی اے فصیل زمان کوگرفتارکرلیا گیا۔سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کوضمانت خارج ہونے پرعدالت سے حراست میں لے لیا، فصیل زمان پرتحریک انصاف کے رہنما ملک طاہراقبال اورسردارگل نوازکے قتل کا الزام ہے۔

ملک طاہر اقبال غازی قتل کیس پر انسداد دہشتگردی عدالت نے بڑا فیصلہ سنادیا،  پی ٹی آئی کے ایم پی اے فصیل زمان ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر انسداد دہشت گردی کی عدالت سے گرفتار،  سی ٹی ڈی پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

ایم پی اے فصیل زمان پر تحریک انصاف کے رہنماء طاہر اقبال اور سردار گل نواز کے دوہرے قتل کیس کا الزام ہے۔ یاد رہے کہ طاہر اقبال سرادر گل نواز کو 14ستمبر 2020کو غازی میں قتل کیا گیا تھا،  قتل کیس میں ایم پی اے فصیل زمان نے ضمانت قبل از گرفتاری کروا رکھی تھی جو منسوخ ہو گئی۔ سی ٹی ڈی کل ملزم کو ریمانڈ کیلئے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کرے گی۔

واضح رہے کہ طاہر اقبال عمران خان کے قریبی ساتھی اور ڈویثرنل ڈپٹی جنرل سیکٹری بھی تھے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer