(سٹی 42) سی سی پی او لاہور کے ترجمان رانا عارف کو تبدیل کردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈی جی پی آر کے افسر سیدمبشر حسین سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے نئے پی آر او تعینات کردیئے گئے، سید مبشر حسین بطور ڈی آئی جی آپریشنز کے پی آراو ڈیوٹی کررہےتھے۔ مظہرحسین کو ڈی آئی جی آپریشنز کا نیا پی آراو لگادیاگیا، دونوں افسروں کو فوری چارج سنبھالنے کی ہدایت کردی گئی۔واضح رہے کہ ڈی جی پی آر میں سید مبشرحسین گریڈ 18 کے افسر ہیں۔