لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ

 لینڈ ریکارڈ اتھارٹی میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان علیم) پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کیلیے نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ،  پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے 85 افسران و ملازمین کی بھرتیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا ۔
پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر کیلیے نئی بھرتیاں کرنے کا فیصلہ، پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی نے 85 افسران و ملازمین کی بھرتیوں کے لیے پنجاب پبلک سروس کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا، زرائع کے مطابق پی ایل آر اے نے پی پی ایس سی کو 85 افسران و ملازمین کے امتحانات لینے کا کہہ دیا ہے۔

85 آسامیوں میں انٹرنل آڈٹ کی سات آسامیاں ہیں، ایک ایڈیشل ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ، تین ڈپٹی ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ ، تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹرنل آڈٹ کی آسامیاں ہیں ،22 انفارمیشن ٹیکنالوجی کی آسامیاں ہیں۔

تین کور ایپلی کیشن ڈویلپمنٹ ، سات نیٹ ورک ایڈمنسٹریشن ، 6 ڈیٹا سنٹر آپریشن ، 2 ڈیٹا بیس ، ایک کوالٹی ایشورنس اور تین ائی ٹی سیکیورٹی کی آسامیاں ہیں ،ایچ آر اینڈ ایڈمن کیلیے سات آسامیاں ہیں جس میں ایک ایڈیشنل ڈائریکٹر ایچ آر اینڈ ایڈمن ، ایک ڈپٹی ڈائریکٹر اسٹیٹ مینجمنٹ ، دو ڈپٹی ڈائریکٹر ایچ آر ، تین اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایچ آر کی آسامیاں شامل ہیں۔

آپریشنز اینڈ کوارڈینیشن کیلیے 9 اسامیاں ہیں ،مانیٹرنگ اینڈ کوالٹی ایشورنس کیلیے 5 آسامیاں ہیں ،لیگل کیلیے تین آسامیاں ہیں،پرکیورمنٹ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کیلیے 12 اسامیاں ہیں،فنانس اینڈ اکاؤنٹس کیلیے سات آسامیاں ہیں جبکہ اینٹیلی جنس اینڈ ویجلینس ونگ کیلیے 13 آسامیاں شامل ہیں۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer