ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ سےمتعلق بڑی خبر آگئی

اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ سےمتعلق بڑی خبر آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبہ بھر کے چھ لاکھ اساتذہ خواری سے بچ گئے، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ کو فعال کردیا، ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل تین دستاویزات فراہم کرنے پر اساتذہ کوریٹائرمنٹ پر پینشن ،گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ جاری کردی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اساتذہ کی آن لائن ریٹائرمنٹ کو فعال کردیا ہے، ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل اساتذہ کو ایس ایم ایس موصول ہوگا، تین دستاویزات فراہم کرنے پر پینشن، گریجویٹی اور لیو انکیشمنٹ جاری کردی جائے گی، اساتذہ کو آن لائن درخواست، شناختی کارڈ کی کاپی اور نو ڈیمانڈ سرٹفیکیٹ جمع کرانا ہوگا، درخواست ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر آن لائن جمع ہوگی. اساتذہ کی ریٹائرمنٹ سے ایک سال قبل تمام دستاویزات مکمل کرلیے جائیں گے.

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ریٹائرمنٹ پر لیو انکیشمنٹ اور گریجویٹی کا چیک آن لائن فراہم کردیا جائے گا، حکام کا کہنا ہے کہ اساتذہ کو آن لائن چیک کی فراہمی کے لئے محکمہ خزانہ سے رابطہ میں ہیں، ریٹائرمنٹ کا طریقہ کار آن لائن ہونے سے اساتذہ کو خوار نہیں ہونا پڑے گا، جبکہ اساتذہ کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کو آن لائن کرنا سکول ایجوکیشن کا احسن فیصلہ ہے۔

واضح رہے کہ  وزیراعظم عمران خان نے محکمہ تعلیم کے ریٹائرڈ اساتذہ و ملازمین  کے لئے ریٹائرمنٹ کے بعد نیا بنک اکاؤنٹ کھلوانے کی شرط ختم کر دی، اس سے قبل ریٹائرڈ ٹیچرز کو ماہانہ پنشن کے لئے بنک میں نیا اکاؤنٹ کھلوانا پڑتا تھا۔ اب اساتذہ جس اکاؤنٹ سے ماہانہ تنخواہ وصول کرتے ہیں اسی میں ان کی پنشن اور دیگر واجبات ادا کئے جائیں گے۔

آل ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا تھا کہ ریٹائرڈ اساتذہ اور ملازمین کے لئے پنشن کے حصول میں آسانی پیدا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے مشکور ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer