(سٹی42) بھارتی حکومت کے بعد بھارتی نیشنل سٹاک ایکسچینج بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا،ایسی غلطی کی کہ دنیا بھی میں ذلت ورسوائی کا سامنا کرنا پڑا،معافی مانگنے کے بعد معاملہ کو دنانے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر ایسا نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق مودی کی کرتوتوں کا اثر معیشت سٹاک ایکسچینج میں کام کرنے والوں پر بھی پڑنے لگا، بوکھلائے ملازمین نے ایسی بہیودہ غلطی کی کہ دنیا میں تمسخر کا نشانہ بن کررہ گئے۔(این ایس ای) کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اداکارہ مونی رائے کی کچھ بولڈ تصاویر شیئر کی گئیں۔ بعد ازاں غلطی پر معافی مانگ کر معاملے کو دبا دیا گیا۔
اداکارہ کی تصاویر شیئر کرنے کے ساتھ لکھا گیا کہ ہفتے کے دن کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے اور یہ ہوش ربا تصویریں ہیں۔ تصاویر کے ساتھ کچھ نامناسب ٹیگز بھی استعمال کیے گئے تھے۔
What is this behavior #nseindia ???? pic.twitter.com/oAt28jSgJd
— Pranjal Jani (@pranjal_97) January 9, 2021
معاملہ سامنے آنے پربھارتی نیشنل سٹاک ایکسچینج کی دوڑیں لگ گئیں اوراکاؤنٹ سے یہ تصاویر اور پوسٹ فوری ہٹاتےمعافی مانگتے ہوئے اس فعل کوانسانی غلطی قرار دیا۔
این ایس ای نے ٹوئٹ میں کہا کہ اداکارہ سے متعلق پوسٹ انسانی غلطی کا نتیجہ ہے اور اکاؤنٹ چلانے والی ایجنسی سے یہ غلطی ہوئی ہے جس پر معذرت خواہ ہیں۔
Today there was an unwanted post on NSE handle at 12:25 p.m. It was a human error made by the agency handling NSE account and there was no hacking. Our sincere apologies to our followers for the inconvenience caused.
— NSEIndia (@NSEIndia) January 9, 2021