ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

توہین عدالت پر ڈی جی ایل ڈی اے طلب

توہین عدالت پر ڈی جی ایل ڈی اے طلب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محد اشرف : لاہورہائیکورٹ میں عدالتی تعطیلات ختم ہوتے ہی عدالتی نافرمان بیوروکریسی کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کا آغاز ،،لاہور ہائیکورٹ میں ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ،،عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے احمد عزیز تاڑر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔


لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شاہد وحید نے غلام حسین کی جانب سے سپیشل اٹارنی حسیب رشید کی درخواست پر سماعت کی ۔درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ ایل ڈی اے نے سبزہ زار ہائوسنگ سکیم کے لئے اسکی 14 کنال اراضی حاصل کر لی ۔زمین ایکوائر کرنے کے باوجود اس کو متبادل پلاٹ فراہم نہیں کئے گئے۔ ۔متبادل اراضی کے لیے اس نے ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست دی۔

درخواست گزار کے مطابق ڈی جی ایل ڈی اے کو درخواست دینے کے باوجود کوئی داد رسی نہیں ہوئی ،عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے ڈی جی ایل ڈی اے کو زیر التواء درخواست پر قانون کے مطابق فیصلے کا حکم دیا۔عدالت کے 3نومبر 2020 کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا ۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ حکم عدولی پر ڈی جی ایل ڈی اے کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
 

 یاد رہے لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا، ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کا رش، عدالت عالیہ کی رونقیں بحال ہوگئیں۔ چیف جسٹس محمد قاسم خان13جنوری تک راولپنڈی بنچ جبکہ 14 جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس محمد امیر بھٹی بھی تیرہ جنوری تک روالپنڈی بنچ اور چودہ جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ چودہ جنوری سے سماعت کرے گا۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer