موسم میں تبدیلی پرطبی ماہرین کی شہریوں کوخصوصی ہدایات

موسم میں تبدیلی پرطبی ماہرین کی شہریوں کوخصوصی ہدایات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم)شہرمیں سردی کے ڈیرے ،موسم ابرآلود اوریخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگیا،شہرمیں صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق  شہر کا موسم جزوی طور پر ابر آلود ہے ۔ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ آج صبح کے وقت درجہ حرارت 11 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصدہے۔شہرمیں ہوا 8 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سےچل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت 4ڈگری سینٹی گریڈ تک گرنے کی پیش گوئی کی ہے،جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہرکیا گیاہے۔طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے، خصوصی طورپر بچوں کو ٹھنڈ میں نکلنے سے گریز کامشورہ دیا گیا ہے ۔ سردی کی شدت میں اضافے کی وجہ سے بچوں کو مختلف بیماریاں لگ سکتیں ہیں۔

صبح کے وقت شہر کے اکثر مقامات پر ہلکی دھند ہے دھند کے باعث موٹروے ایم ٹو اور ایم تھری دھند کے باعث ٹریفک کے لیے بند تھی،موٹروےایم تھری لاہور سے عبد الحکیم تک دھند کی وجہ سے بند، موٹروے ایم فور پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد  بندرہی، قومی شاہراہ پر لاہور ، چوہنگ ، موہنلوال ، مانگا منڈی ، پھول نگر پتوکی ،اوکاڑہ میں دھند چھائی ہوئی ہے۔
موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کا کہناتھا کہ  ملتان، بستی ملوک، لودہراں اور بہاولپور میں شدید دھند ہے، قومی شاہراہ پر ان علاقوں میں حد نگاہ 10میٹر ہے،ترجمان موٹروے کے ہدایت کی کہ شہری غیرضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کر یں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کر یں۔
 روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کر یں .موٹروے پولیس کی ہمسفر ایپ سے بھی معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer