ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چھٹیاں ختم ،عدالتوں کی رونق پھر سے بحال ہوگئی

چھٹیاں ختم ،عدالتوں کی رونق پھر سے بحال ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک محمد اشرف : لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی تعطیلات کے اختتام کے بعد باقاعدہ مقدمات کی سماعت کا آغاز ہوگیا، ہائیکورٹ میں وکلاء اور سائلین کا رش، عدالت عالیہ کی رونقیں بحال ہوگئیں۔


لاہور ہائیکورٹ میں موسم سرما کی 15روزہ تعطیلات کے بعد معمول کی سرگرمیاں بحال ہوگئی ہیں، چیف جسٹس محمد قاسم خان13جنوری تک راولپنڈی بنچ جبکہ 14 جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، جبکہ جسٹس محمد امیر بھٹی بھی تیرہ جنوری تک روالپنڈی بنچ اور چودہ جنوری سے پرنسپل سیٹ پر سماعت کریں گے، چیف جسٹس محمد قاسم خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل دو رکنی بنچ چودہ جنوری سے سماعت کرے گا۔

جسٹس ملک شہزاد احمد خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ تین اپریل تک منشیات اور فوجداری کیسز کی اپیلوں پر تین اپریل تک سماعت جاری رکھے گا، جسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں دو رکنی بنچ قتل سمیت دیگر فوجداری اپیلوں کی سماعت جاری رکھے گا، اسی طرح جسٹس سرفراز احمد ڈوگر اور جسٹس اسجد جاوید گھرال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے نیب کیسز کی سماعت شروع کردی، جسٹس طارق سلیم شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے انسداد دہشتگردی سمیت فوجداری کیسز کی سماعت شروع کردی ہے، جبکہ پرنسپل سیٹ پر گیارہ جنوری سے 9 ڈویژنز اور 26 سنگل بنچ مقدمات کی سماعت کریں گے۔

دو رکنی بینچ میں شامل تمام ججز سنگل بنچ کی حیثیت سے بھی سماعت کریں گے، جسٹس شجاعت علی خان، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عالیہ نیلم سمیت دیگر ججز صرف سنگل بنچ کی حیثیت سے تین اپریل تک سماعت جاری رکھیں گے۔

یاد رہے لاہور ہائیکورٹ میں دو سال سے بیس ججز کی آسامیاں خالی،زیر التوا مقدمات کی تعداد 2 لاکھ سےتجاوزکرگئی۔ہائیکورٹ کےنئےججزکی تعیناتیوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کااجلاس کل بارہ جنوری کو ہوگا،جس میں نئےججز کیلئے16 ناموں پر غور ہوگا ۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer