(یاور زولفقار)ایشیا کی سب سے بڑی بار لاہور بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں وکلا نے اپنی نئی قیادت کا چناؤکرلیا، جی اے خان طارق لاہور بار کے صدر منتخب ہوگئے۔
ایشاء کی سب سے بڑی بار کے انتخابات مکمل ہوگئے، وکلا نے اپنی نئی قیادت کا چناؤ کر لیا ہے، عاصمہ جہانگیر گروپ کے صدارتی امیدوار جی اے خان طارق 3ہزار 55 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔
جنرل سیکرٹری کی نشست پر ریحان خان 3 ہزار 406 ووٹ، سیکرٹری کی نشست پر سلطان حسن ملک 3253 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ رانا نعیم 2 ہزار 754 ووٹ لے کر سینئر نائب صدر، کرم نظام 2 ہزار 273 ووٹ لیکر اور ماڈل ٹاؤن کی نشست پر ندیم ضیا بٹ 3 ہزار 480 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے، کینٹ کچہری سے میاں سخاوت پہلے ہی بلا مقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔
پولنگ کا عمل چالیس منٹ کی تاخیر سے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک جاری رہا، انتخاب میں نو ہزار نو سو ننانوے ووٹرز میں سے 6 ہزار 104 وکلا نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا، الیکشن میں خواتین کا ایک اور مرد وکلا کیلئے چارپولنگ بوتھ بنائے گئے تھے، کل 23امیدوار مدمقابل تھے، چئیرمین عمران مسعود نے کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا۔
کامیاب امیدواروں کے حامیوں نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا اور ہوائی فائرنگ کر کے جشن منایا جبکہ ایک دوسرے کو مٹھائیاں بھی کھلائیں۔