(وقاص احمد) قائد اعظم انڈسٹریل اور ستوکتلہ میں شہریوں سے موٹرسائیکلیں چھین لی گئی جبکہ سبزہ زار اور رائیونڈ میں شہریوں سے نقدی چھین کر لے گئے۔
پولیس کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کی حدود میں شہری عمران سے گن پوائنٹ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی. 3 ڈاکو شہری سے موٹرسائیکل، موبائل اور پرس چھین کر لے گئے. پولیس نے مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کر دی.
ادھر ستوکتلہ میں حمید نامی شہری سےڈاکو گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر لے گئےجبکہ 3 ڈاکووں نے رائیونڈ کے علاقے میں شہری حسین سے اڑھائی لاکھ نقدی چھین کر فرار ہوگئے.