قیصر کھوکھر: کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات کی فراہمی غیر یقینی صورت حال کا شکار ہو کر رہ گئی ہے۔
پنجاب حکومت کینسر کے مریضوں کو مفت ادویات فراہم کرنے میں ناکام رہی ہے منگل اور بدھ کو کینسر کے مریضوں کو ادویات کی فراہمی معطل ہو گئی تھی لیکن بروز ہفتہ یہ سپلائی دوبارہ شروع ہو گئی ہے۔
حکومت پنجاب نے ابھی تک کینسر کے مریضوں کی ادویات کی ادائیگی نہیں کی ہے۔ سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نبیل احمد اعوان کا کہنا ہے کہ حکومت مسلسل ادویات فراہم کر رہی ہے اور اگلے ہفتے کابینہ کی منظوری کے بعد ادائیگی کر دی جائے گی۔