ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرحد پار کرنیوالے قیدیوں کی رہائی پر نظر ثانی اجلاس

سرحد پار کرنیوالے قیدیوں کی رہائی پر نظر ثانی اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف)سپریم کورٹ لاہوررجسٹری میں سرحد پارکرنےوالےقیدیوں کےمتعلق فیڈرل رویو بورڈ کا اجلاس ہوا، قیدیوں کی رہائی سےمتعلق مختلف اموربارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور رجسٹری میں سپریم کورٹ کےجسٹس منظوراحمد ملک کی زیرصدارت وفاقی نظر ثانی بورڈ کا اجلاس ہوا،جس میں لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک اور بلوچستان ہائیکورٹ کےجسٹس نعیم اختر افگن شامل ہوئے، اجلاس میں ملکی و غیرملکی مرد وخواتین قیدیوں کوپیش کیا گیا،فاضل ججزکوسرحد پارکرنے والے قیدیوں کی قید کی مدت سمیت دیگر تفصیلات بارےآگاہ کیا گیا۔

اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزارت داخلہ،جیل خانہ جات،اطلاعات ونشریات اورایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم مومن علی آغا سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer