ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایشیا کی سب سے بڑی بار"لاہور بار ایسوسی ایشن" کے انتخابات کا میدان سج گیا

ایشیا کی سب سے بڑی بار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایشیا کی سب سے بڑی بار" لاہور بار ایسوسی ایشن" کے انتخابات کا میدان سج گیا، ایوان عدل میں 9 بجے شروع ہونیوالاپولنگ کاعمل شام 5 بجے تک جاری رہے گا۔

انتخابات میں 9 ہزار 999 وکلا اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں گے، الیکشن میں خواتین کا ایک اور مرد وکلا کیلئے 4 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔لاہورڈسٹرکٹ بار کے انتخابات کا میدان سج گیا ہے، الیکشن بورڈ کی طرف سے ایوان عدل میں تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے، الیکشن میں خواتین کا ایک اورمرد وکلا کے لیے چارپولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔

الیکشن بورڈ کے چیئرمین عمران مسعود کا کہنا ہے کہ اب وکلا بائیومیٹرک سسٹم کے تحت اپنے ووٹ کاسٹ کریں گے۔اس بار پنجاب بار کونسل کی طرف سے الیکشن بورڈ کو پولنگ بوتھ پرہلڑبازی کرنے والے وکلا کےلائسنس منسوخ کرنے کے اختیارات دیئے گئے ہیں، الیکشن میں کل 23 امیدوار حصہ لے رہے ہیں، صدارت کی نشست پرجی اے خان طارق، رانا انتظاراورمیاں جہانگیر کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوگا۔

Shazia Bashir

Content Writer