’’ملک کو ترقی کیجانب لیکر جارہے ہیں‘‘

’’ملک کو ترقی کیجانب لیکر جارہے ہیں‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہ رخ ندیم) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کے ایکٹ میں ترمیم لا کر اسے پنجاب حکومت کے ماتحت کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ کا دورہ کیا اور سہولیات کا جائزہ لیا، وزیراعلیٰ کو ہسپتال کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی، میڈیا سے گفتگو میں عثمان بزدار نے کہا کہ ہسپتال ایکٹ میں ترمیم کر کے اسے پنجاب حکومت کے ماتحت کریں گے، وزیراعلیٰ چیف ایگزیکٹو جبکہ سیکرٹری قانون، سیکرٹری ہیلتھ اور سیکرٹری فنانس بورڈ کے ممبر ہونگے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پی کے ایل آئی پر سرکار کا پیسہ لگا ہے اسے مکمل کرنے کے لئے پیسے دے دئیے ہیں، پی کے ایل آئی میں گردے کے 22 ٹرانسپلانٹ ہو چکے ہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کہا کہ میرا کوئی بھی بھائی یا عزیز کسی ادارے میں تعلق ظاہر کرے اس کا کام نہ کیا جائے۔ انہوں نے مزید  کہا کہ مختلف دفاتر کے دورے کرکے صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، ہر شعبے میں بہتری آئے گی۔