(سٹی 42) انتظامی غفلت نے ہائی پروفائل سکیورٹی کو ہائی رسک بنا دیا۔ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ پنجاب اور گورنر پنجاب کی سکیورٹی پر مامور اہلکاروں کی بڑی تعداد منشیات کی عادی نکلی۔
ذرائع کے مطابق فلائنگ سکواڈ کے اہلکاورں نے اعلیٰ پولیس افسران کو سپیشل رپورٹ بھجوائی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سکیورٹی پر تعینات اہلکار چرس اور ہیروئن کا نشہ کرتے ہیں۔