ہیلتھ کئیر کمیشن:گندگی کے باعث52 آپریشن تھیٹرزبند کرنے کےاحکامات

ہیلتھ کئیر کمیشن:گندگی کے باعث52 آپریشن تھیٹرزبند کرنے کےاحکامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: ہیلتھ کیئر کمیشن نے10ہسپتالوں کے 52 آپریشن تھیٹرز میں سرجری بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔ کم سے کم طبی سہولتوں کا معیار برقرار نہ رکھنے پر28ہسپتالوں کو نوٹسز بھی بھیج دیئے گئے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن ناقص صفائی اور جراثیم سے پاک نہ ہونے پر10ہسپتالوں کے 52 آپریشن تھیٹرز کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ میو ہسپتال کے 17 ، شالامار ہسپتال کے11 ، کشور فضل ہسپتال کے 5 ، داتا دربار وقف ہسپتال اور میاں میر ہسپتال کے چار چار آپریشن تھیٹرز بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

 لیڈی ایچی سن ، ریڈ کریسینٹ ، الخدمت ہسپتال منصورہ ، ،تحصیل ہسپتال رائیونڈ ، ثروت انور ہسپتال کے آپریشن تھیٹرز میں بھی سرجری روک دی گئی ہے۔ ہیلتھ کیئر کمشین نے کم سے کم معیار یقینی نہ بنانے پر 28 ہسپتالوں کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

 جن میں گنگا رام ، کوٹ خواجہ سعید ، مینٹل ہسپتال ، آئی ڈی ایچ بلال گنج ، نواز شریف سوشل سکیورٹی ہسپتال ، پنجاب سوشل سکیورٹی ہسپتال ، میاں منشی ، ممتاز بختاور ہسپتال ، یو سی ایچ گلبرگ ، سرجی میڈ ہسپتال ، ثریا عظیم وقف ہسپتال ، صغریٰ شفیع ہسپتال نارووال ، رحمت علی میموریل ٹرسٹ ہسپتال ، رشید ہسپتال ڈیفنس ، سنٹرل پارک ٹیچنگ ہسپتال ، ادارہ بحالی معذوراں ، مفاض حیات ہسپتال اور اے آر ہسپتال رحمٰن گارڈن شامل ہیں ۔