ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علامہ اقبال ایئرپورٹ: کویت جانے والی پرواز204 کی واپس ہنگامی لینڈنگ

علامہ اقبال ایئرپورٹ: کویت جانے والی پرواز204 کی واپس ہنگامی لینڈنگ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 نبیل ملک:لاھور سے کویت جانے والے سیکڑوں مسافر خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئے۔ دوران پرواز جہاز کا آکسیجن پریشر کم ھُوا تو مسافروں کے سانس اکھڑنا شروع ھو گئے۔ کپتان نے جہاز کی واپس لاھور میں ھنگامی لینڈنگ کرائی جس کے بعد مسافروں کو ھوٹل منتقل کر دیا گیا۔

ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق کویت ایئر کی لاھور سے کویت جانے والی پرواز 204 اس وقت فضائی حادثے سے بال بال بچ گئی ۔ جب لاھور سے روانگی کے بعد دوران پرواز اوکاڑہ کی فضائی حدود کراس کرتے ھوئے ایئربس اے تھری ٹوئنٹی ساخت کے جہاز کا آکسیجن پریشر کم ھو گیا۔

 طیارے کے کپتان نے فوری طور پر لاھور کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا اور جہاز کی ھنگامی لینڈنگ کی اجازت مانگی طیارہ لاھور لینڈ کرتے ھی امدادی ٹیمیں فوری جہاز پر پہنچیں اور طیارے میں سوار ایک سو تیس سے زائد مسافروں کو بسوں میں بٹھا کر لاؤنج منتقل کر دیا۔

 اس دوران ڈیوٹی انجینئیر نے طیارے کو ٹھیک کرنے کے لیئے چار گھنٹے کا وقت مانگا لیکن تکنیکی خراب دور نہ ھونے پر مزید چوبیس گھنٹے کی مہلت مانگ لی۔ اس دوران پرواز کے تمام مسافروں کو ایئرپورٹ لاؤنج سے ایک مرتبہ پھر بسوں میں بٹھا کر ھوٹل منتقل کر دیا۔

 تکنیکی ماھرین کے مطابق جہاز کو ٹھیک کرنے کے لیئے مزید چوبیس گھنٹے کا وقت درکار ھیں اور پرواز اب جمعہ کی شام چار بجے کے بعد لاھور سے کویت روانہ کیئے جانے کی توقع ھے۔