ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علاج بہترسہولتوں کی فراہمی، ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز کے اوقات کارتبدیل

علاج بہترسہولتوں کی فراہمی، ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز کے اوقات کارتبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

زاہد چوہدری: علاج کی بہتر سہولتوں کی فراہمی ، ٹیچنگ ہسپتالوں کے پروفیسرز کے اوقات کار صبح 8 سے3 بجے تک مقرر کر دیئے گئے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو پروفیسرز کی موجودگی کا حلف نامہ جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئرکی جانب سے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کے نام مراسلہ ارسال کیا گیا ہے۔ مراسلے میں ٹیچنگ ہسپتالوں کے ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کے اوقات ڈیوٹی صبح 8بجے سے 3بجے مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب  ٹیچنگ ہسپتالوں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پروفیسرز اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹس کی  وقت پابندی کا حلف نامہ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ میں جمع کرایا جائے ۔ مراسلے میں رواں ماہ کیلئے12 جنوری صبح 10 بجے تک حلف نامہ جمع کرانے کی ڈیڈلائن دی گئی ہے۔ ہر ماہ حلف نامہ جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔