زاہد چوہدری: خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا اجلاس، ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کی منظوری دیدی گئی۔ وفات پاجانے والے ڈاکٹرز کے ذمہ قرض کے واجب الادا بقایاجات معاف کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت پنجاب ہیلتھ فاؤنڈیشن کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں ہیلتھ فاؤنڈیشن سے قرض لینے والے ایسے ڈاکٹرز جو وفات پاچکے ہیں ان کے ذمہ واجب الادا بقایاجات کے کیسز کا جائزہ لیا گیا۔
آئندہ اجلاس میں ضابطے کی کارروائی مکمل کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی تاکہ بقایاجات معاف کرنے کی منطوری دی جاسکے۔ اجلاس میں ہیلتھ فاونڈیشن کے ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری بھی دی گئی۔