ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ائیرپورٹ: طیاروں کی کمی اورخرابی کے باعث دن بھرمیں 30پروازیں منسوخ

ائیرپورٹ: طیاروں کی کمی اورخرابی کے باعث دن بھرمیں 30پروازیں منسوخ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نبیل ملک: طیاروں کی کمی، فنی خرابیوں کے باعث دن بھر 30 پروازیں متاثر، 10 منسوخ جبکہ 20 تاخیر کا شکار رہیں۔

ایئرپورٹ فلائیٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی لندن سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 758 ، ایئربلیو کی ریاض جانے والی پرواز 474، ایئربلیو کی ریاض سے آنے والی پرواز 475، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 313 منسوخ کر دی گئی۔

دوسری جانب ایئربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 401،ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز پی کے 652،ایئربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 402 منسوخ کر دی گئی۔

ایئربلیو کی جدہ جانے والی پرواز 470 ساڑھے 6 گھنٹے،کویت ایئر کی کویت سے آنے والی پرواز 203 پینتالیس منٹ،ایئربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471 پینتالیس منٹ لیٹ پہنچی،ماھان ایئر کی تہران جانے والی پرواز 1194 تیس منٹ لیٹ،قطر ایئر کی دوحہ جانے والی پرواز 621 تیس منٹ لیٹ روانہ ہوئی۔