عنقریب بجلی صنعتوں کیلئے 3 روپے سے زائد سستی ہوگی: خواجہ احمد حسان

عنقریب بجلی صنعتوں کیلئے 3 روپے سے زائد سستی ہوگی: خواجہ احمد حسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی): مشیر وزیر اعلی پنجاب خواجہ احمد حسان نے لاہور چیمبر کا دورہ کیا اور صدر ملک طاہر جاوید ،نائب صدر ذیشان خلیل اور مختلف سیکٹرز سے تعلق رکھنے والے ایوان صنعت وتجارت کے ایگزیکٹیو کمیٹی ممبران سے ملاقات کی۔ خواجہ احمد حسان نے صنعتکاروں کو عنقریب بجلی فی یونٹ تین روپے سستی کرنے کی نوید سنادی ۔

خواجہ احمد حسان نے لاہور چیمبر میں صنعتکاروں ،ایگزیکٹو کمیٹی ممبران لاہور چیمبر طاہر منظور چوہدری، ارشد چوہدری، نعیم حنیف،نبیلہ انتصار اور سابق صدر لاہور چیمبر سہیل لاشاری سمیت کاروباری رہنماؤں سے ملاقات کی، خواجہ احمد حسان نے کہا کہ عنقریب بجلی صنعتوں کیلئے تین روپے سے زائد سستی ہوگی جس سے پیدواری لاگت کم ہوجائے گی۔

صدر لاہور چیمبر ملک طاہر جاوید نے کہا کہ لاہور کی معیشت سالانہ ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہے۔ انہوں نے کہ صنعتوں ، کاروباری مراکز کے مسائل گیمبیر ہوگے ہیں۔ ملک طاہر جاوید نے کہا کہ صنعتیں مسلسل بند ہورہی ہیں حکومت پیدواری لاگت میں کمی کیلئے اقدامات کرے تاکہ صنعت کا پہیہ روانی سے چل سکے۔