سالانہ 2ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی:عرفان قیصر شیخ

سالانہ 2ہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی:عرفان قیصر شیخ
کیپشن: irfan-qaisar-sheikh
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) سی ای او ٹی آر جی ندیم الہی کی چئیرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ملاقات ، عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹی آرجی کے ساتھ مل کر دو ہزار بچوں کو سالانہ تربیت دینگے جو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد 50 ہزار ماہانہ کما سکیں گے۔

 تفصیلات کے مطابق گلبرگ ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں ٹی آرجی آئی ٹی کمپنی کے سی ای او ندیم الہی نے چیئرمین ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چیف آپریٹنگ آفیسر ناصر اقبال ملک اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ کا کہنا تھا کہ ٹیوٹا ، ٹی آر جی آئی ٹی کمپنی سے مل کر کال سنٹر سے متعلقہ کورسز شروع کرے گا جس میں سالانہ دوہزار نوجوانوں کو تربیت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ کال سنٹر سے متعلقہ کورسز کرنے والے نوجوان ماہانہ 50 ہزار روپے کما سکیں گے،سی ای او ٹی آر جی کمپنی ندیم الہی کا کہنا تھا کہ فنی تعلیم کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔