قومی نیزابازی ٹیم  کی آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کے بعد وطن واپسی

04:21 PM, 11 Jan, 2018

سبیل نوخیر

 سبیل نوخیر: قومی نیزابازی ٹیم آسٹریلیا میں شاندار کارکردگی کے بعد لاہور ائیرپورٹ پہنچ گئی۔ ٹیم کا ائیرپورٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔

یہ بھی لازمی پڑھیں:بولو لاہور 20نومبر 2018    

 تفصیلات کے مطابق قومی نیزابازی ٹیم آسٹریلیا    میں ورلڈ کپ کوالیفائنگ  میں شاندار کارکردگی دکھانے کے بعد لاہور ائیرپورٹ پہنچی جہاں  ڈھول بجا کر شاندار  استقبال کیا گیا۔

قومی ٹیم دس سال بعد رشیاء میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کر گئی۔ چھ رکنی ٹیم میں کپتان نگاہ حسین، عرفان محمود وٹو، راشد علی وڑائچ، ناصر عباس ،  کوچ ڈاکٹر فاروق ائیرپورٹ پہنچے۔ کپتان نگاہ حسین کا کہنا تھا کہ ٹیم جذبے سے کھیلی ہے، ورلڈ کپ بھی  جیتنے کی کوشش کریں گے۔

آسٹریلیامیں ہونے والے اس ایونٹ میں   پاکستان ، انڈیا، یو اے ای اور آسٹریلیا کی ٹیموں نے شرکت کی ۔ پاکستان کئی گولڈ اور سلور میڈل جیتنے میں کامیاب رہا۔ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کا کہنا تھا کہ انڈیا کے خلاف میچ یاد گار رہے گا۔

 

قومی ٹیم کے کپتان نگاہ حسین نے ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔ قومی ٹیم کے کوچ نے نوجوان کھلاڑیوں کے جذبے کو خوب سراہا۔ قومی نیزابازی ٹیم ستمبر 2018 میں ماسکو میں ہونے والے عالمی کپ میں شرکت کرے گی۔

مزیدخبریں