(سٹی 42): ہیئر کے علاقہ میں واقع گھر سے 18سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہوئی ہے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا، پولیس نے نعش قبضہ میں لے پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ہیئر کے علاقے میں ایک گھر سے 18 سالہ نوجوان کی نعش برآمد ہونے کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ نعش کی شناخت علی شان کے نام سے ہوئی ہے، تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوا کہ اسے کیسے قتل کیا گیا، اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ سامنے آنے کے بعد معلوم ہوں گے۔