ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف نے شیخ مجیب الرحمن کی تعریف کیوں کی؟ چودھری شجاعت نے حقیقت بتا دی

نواز شریف نے شیخ مجیب الرحمن کی تعریف کیوں کی؟ چودھری شجاعت نے حقیقت بتا دی
کیپشن: City42 - Shujaat Hussain
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر): مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف شیخ مجیب الرحمن کی تعریف کے پردے میں حقیقتاً اس کی بیٹی حسینہ واجد کے پاکستان دشمن کردار کی تعریف کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چودھری شجاعت حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف کو مشورہ دیا کہ  وہ شیخ مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے سے پہلے اس کی بیٹی اور بنگلہ دیش کی موجودہ وزیراعظم حسینہ واجد کا پاکستان دشمن کردار بھی سامنے رکھیں،  شیخ مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ نہ دیں ،حسینہ واجد جب سے وزیر اعظم بنی ہیں بنگلہ دیش میں پاکستان کے حامیوں کو چن چن کر پھانسیاں دے رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد نے ملکی اور عالمی قوانین کو بالائے طاق رکھ کر بنگلہ دیش میں جماعت اسلامی کے امیر مولانا مطیع الرحمن نظامی، سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد، سیکرٹری اطلاعات عبدالقادر ملا، اسلامی ماہر معیشت میر محمد قاسم اور سابق سپیکر بنگلہ دیش اسمبلی فضل القادر چودھری کے صاحبزادے صلاح الدین عبدالقادر کو پھانسیاں دی ہیں، مولانا محمد اعظم کو نوے سال کی عمر میں نوے سال عمر قید کی سزا سنا دی گئی اور وہ جیل ہی میں انتقال کر گئے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی جانب سے شیخ مجیب الرحمن کو حب الوطنی کا سرٹیفکیٹ دینے سے یہ بات بھی کھل کر سامنے آ گئی ہے کہ نوازشریف نے بطور وزیر اعظم کیوں ان پھانسیوں پر کوئی سخت رد عمل ظاہر نہیں کیا تھا۔

 چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ شیخ مجیب الرحمن اب تاریخ کا حصہ بن چکے ہیں لیکن ان کی بیٹی پاکستان دشمنی میں اپنے باپ سے بھی آگے بڑھ چکی ہیں، نوازشریف شیخ مجیب الرحمن کی تعریف کے پردے میں حقیقتاً اس کی بیٹی حسینہ واجد کے پاکستان دشمن کردار کی تعریف کر رہے ہیں جو انتہائی قابل مذمت ہے اور ہر پاکستانی کو ان کے ملک دشمن رویے سے سخت تکلیف پہنچی ہے۔