ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ خزانہ پنجاب عوامی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا

محکمہ خزانہ پنجاب عوامی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا
کیپشن: road-budget
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) محکمہ خزانہ پنجاب عوامی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کےخطیربجٹ کو"ہوا"بھی نہ لگ سکی ،مالی سال18-2017کے635ارب کے بجٹ میں سے صرف73 ارب خرچ ہوئے جبکہ بجٹ کےاخراجات کازورصرف لاہورتک ہی محدود رہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کےخطیربجٹ کو"ہوا"بھی نہ لگ سکی،نصف مالی سال گزر گیا جبکہ ترقیاتی بجٹ کا سو ارب بھی استعمال نہ ہوسکا،مالی سال18-2017کا635 ارب کا بجٹ میں سے صرف 73 ارب خرچ ہوسکے۔

محکمہ خزانہ پنجاب عوامی منصوبوں کی راہ میں رکاوٹ بن گیا،پنجاب کے صوبائی محکموں کواب تک 234ارب جاری ہوسکے، صوبائی محکموں کی ناقص کارکردگی پرحکومت بھی خاموش،بجٹ کے اخراجات کا زور صرف لاہورتک ہی محدود ہوکر رہ گیا،پی اینڈڈی نے ایوان وزیر اعلی کو اداروں کی سست روی سے آگاہ کردیا۔

ویڈیو دیکھیں: