(قذافی بٹ) تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے دورہ قصور ملتوی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قصور معصوم زینب کے والدین سے ملاقات کے لیے آج قصور جانا تھا لیکن انکا دورہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر ملتوی کیا گیا ہے۔
تحریک انصاف کے ذرائع کے مطابق عمران خان کو منع کیا گیا ہے کہ قصور میں سیکورٹی کی صورتحال مناسب نہیں ہے وہ یہ دورہ فی الوقت ملتوی کردیں اور کچھ دنوں بعد قصور چلے جائیں۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عمران خان کی جگہ اب پی ٹی آؕئی رہنما چودھری محمد سرور ، اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید اور میاں اسلم اقبال زنیب کے والدین سے ملاقات کریں گے ۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں :