ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف تقریر سے ملک میں انتشارپھیلا، ہائیکورٹ میں درخواست دائر

 وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف تقریر سے ملک میں انتشارپھیلا، ہائیکورٹ میں درخواست دائر
کیپشن: City 42 - Shahid Khaqan Abbasi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42): وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں متفرق درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواستگزار کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف تقریر سے ملک میں انتشارپھیلا۔

تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی عدلیہ مخالف تقاریر پر پابندی عائد کرنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں خاتون شہری آمنہ ملک کی جانب سے متفرق درخواست دائر کی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نےعدالتی فیصلوں کو ردی کی ٹوکری قرار دیا، وزیر اعظم کو عدالتی کارروائی پر تنقید کرنا زیب نہیں دیتا۔وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف تقریر سے ملک میں انتشار پھیلا.

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وزیر اعظم کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر پابندی کا حکم دیا جائے، عدلیہ مخالف تقریر پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

درخواست گزار کی جانب سے یہبھی استدعا کی گئی ہے کہ عدلیہ مخالف تقریر نشر کرنیوالے چینلز کے لائسنس منسوخ کیےجائیں، ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز موادنشر کرنے پر پابندی عائد کی جائے۔

مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں