ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ننھی زینب کے قتل کیخلاف پنجاب بار کونسل کی ہڑتال

ننھی زینب کے قتل کیخلاف پنجاب بار کونسل کی ہڑتال
کیپشن: City42 - Strike Punjab Bar Council
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ملک اشرف) پنجاب بار کونسل نے قصور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے واقعہ کے خلاف بطور احتجاج آج لاہور سمیت صوبہ بھر میں مکمل ہڑتال کی۔

واضح رہے کہ  گزشتہ روز وائس چیئرمین پنجاب بار کونسل ملک عنائت اللہ اعوان نے ہڑتال کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت شہریوں کی جان ومال کے تحفظ میں بری طرح ناکام ہوچکی ہے۔ جس کی وجہ سے قصور جیسا انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔

واقعے سے پوری قوم کے سر شرمندگی سے جھک گئے۔ پنجاب بار کونسل کے عہدیداروں نے مطالبہ کیا کہ قصور واقعہ میں ملزموں کو فوری گرفتار کرکے ان کے خلاف انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔