(زاہد چوہدری):شہر میں سوائن فلو کا خطرہ بڑھنے پر بچاو کیلئے ویکسین کی قلت پیدا ہوگئی۔ شہر بھر کے میڈیکل سٹورز پر فلو سے بچاؤ کی ویکسین ناپید۔ شہری پریشان ، ویکسین کی سپلائی یقینی بنانے کیلئے محکمہ صحت کوئی ٹھوس اقدامات نہ کرسکا۔
جنوبی پنجاب کے بعد سوائن فلو وائرس کے لاہور کا رخ کرنے پر شہر میں فلو سے بچاؤ کی ویکسین کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے۔ شہر بھر کے میڈیکل سٹورز اور فارمیسی پر فلو سے بچاؤ کی ویکسین دستیاب نہیں۔ شہری فلو سے بچاو کی ویکسین کے حصول کیلئے دربدر پھرنے پر مجبور ہیں۔
فلو ویکسین کی عدم دستیابی کے باعث شہر میں سوائن فلو کے شکار افراد کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے۔ ویکسین کی مطلوبہ مقدار میں عدم دستیابی کا سنگین مسئلہ
حل کرنے کیلئے محکمہ صحت کی جانب سے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔