مذہبی اقلیتوں کے شہریوں کے شناختی کارڈ ا ور ب فارم بنانے کی خصوصی مہم آج سے شروع ہو گئی

NADRA Special Campaign for registration of religios minority citizens, City42, Minority citizens, National Identity Card, City42, Church, Gurodawara, Jamaat Khana
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: نادرا  نے شناختی کارڈ نہ بننے، بے فارم نہ بننے جیسی تمام شکایات کے مکمل خاتمہ کے لئے اقلیتی مذاہب سے تعلق رکھنے  والے تمام شہریوں کی رجسٹریشن کی خصوصی کیمپین شروع کر دی۔ 
مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے تمام طبقات کے لئے یہ خصوصی مہم 12 سے  16 فروری تک جاری رہے گی۔ 
مہم کے دوران نادرا موبائل رجسٹریشن ٹیمیں مذہبی اقلیتوں  کے گرجا گھروں، مندروں، گردواروں  اور  جماعت خانوں میں جا کر وہاں آنے والے تمام شہریوں کے رجسٹریشن سے متعلق تمام مسائل ھل کریں گی۔
موبائل رجسٹریشن ٹیموں کے دوروں کا شیڈول نادرا کے سوشل میڈیا ہینڈلز پر بھی فراہم کر دیا گیا ہے اور متعلقہ عبادت گاہوں کے منتظمین کو بھی اس سے آگاہ کر دیا گیا ہے جو اپنی کمیونٹیز کے شہریوں کو اس مہم کے متعلق پہلے سے  آگاہ کر کے انہیں شناختی کارڈ بنوانے اور بے فارم مکمل کروانے جیسے تمام مسائل کے حل کے لئے طے شدہ وقت پر چرچ، گورودوارہ، جماعت خانہ، مندر پر آنے والی ٹیم کی موجودگی سے فائدہ اٹھانے کے لئے آگاہ کر رہے ہیں۔  نادرا حکام نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس مہم سے مذہبی اقلیتوں سے تعلق رکھنے ولے شہریوں میں سے جن کے شناختی کارڈ مختلف پیچیدہ وجوہات کی بنا پر نہیں بن پا رہے تھے اور جو اپنی مصروفیات یا عدم توجہ کی وجہ سے متعلقہ نادرا آفس جانے سے کتراتے ہیں، ان تمام کے مسائل حل ہو جائیں گے۔