سٹی42: مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 272 پر دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہو گیا۔زاد امیدوار رانا عبدالمنان ساجد کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد بڑھ گئی۔
رانا عبدالمنان کو حاصل برتری میں مزید 21 ووٹوں کا اضافہ ہو گیا۔
ریٹرننگ آفیسر مظفر گڑھ نے دوبارہ گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد اس حلقہ کے لئے حتمی رزلٹ کا فارم 49 جاری کر دیا۔
پی پی 272 کے کے رزلٹ کے فارم 47 میں موجود تفصیل کے مطابق آزاد امیدوار رانا عبدالمنان نے 33453 ووٹ حاصل کیے تھے ۔ اس رزلٹ سے نامطمئین مخالف امیدوار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی جس پر حلقہ کے تمام فارم 45 پر درج ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی۔ اس گنتی کے نتیجہ میں رانا عبدالمنان کے ووٹوں میں 12 کا اضافہ ہو گیا اب ان کے ووٹوں کی تعداد 33474 ہے۔۔ جتوئی: ریٹرننگ آفیسر نے فارم 49 جاری کردیا