ویب ڈیسک: جنگل میں لگنے والی آگ اس قدر بھیانک اور دور تک پھیلی ہوئی ہے کہ اندازہ لگانا مشکل ہے کہ یہ آگ ہے یا پوری سڑک لائٹنگ سے روشن کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک ایسی ویڈیو وائرل ہورہی ہے کہ اس نے لوگوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے ہیں، پہلے پہل دیکھنے والوں کو ایسا لگتا ہے کہ کسی نے پوری سڑک کو روشنی سے سجارکھا ہے، تاہم غور سے دیکھنے پر معلوم ہوتا ہے کہ یہ کوئی سجاوٹ نہیں ہے یہ جنگل میں لگنے والی آگ کی تباہی ہے۔
یہ آگ امریکا اور مغربی یورپ کے جنگلوں میں لگی ہے، اور اس قدر پھیل چکی ہے کہ لوگوں کو نکل مکانی کرنی پڑرہی ہے، آگ سے بچنے کیلئے بوڑھے، بچے، خواتین سمیت سب لوگ نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔
— Vicious Videos (@ViciousVideos) February 8, 2023
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کے وقت سڑک پر ایک گاڑی چل رہی ہے،تاہم آگ کی شدت سے سڑک چمک رہی ہے، اور اسی وجہ سے ایسا لگ رہا ہے کہ پوری سڑک پر لائٹنگ سے سجاوٹ کی گئی ہے، لیکن اصل میں یہ جنگل میں لگی آگ ہے جس نے پودوں اور درختوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔